آئی سی سی نے اینٹی کرپشن قوانین کی خلاف ورزی پر سری لنکائی اسپنر پروین جے وکرما سے جواب طلب کیا

تاثیر  ۸   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 8 اگست: انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) نے سری لنکا کے اسپنر پروین جے وکرما پر آئی سی سی کے انسداد بدعنوانی قوانین کی خلاف ورزی کے تین الزامات عائد کئے ہیں۔ جے وکرما کے پاس الزامات کا جواب دینے کے لئے 14 دن کا وقت ہے۔ جمعرات کو جاری کردہ آئی سی سی کے ایک بیان کے مطابق، جے وکرما مبینہ طور پر اینٹی کرپشن یونٹ کو بغیر کسی تاخیر کے اطلاع دینے میں ناکام رہے کہ ان سے بین الاقوامی میچوں اور 2021 لنکا پریمیئر لیگ کے دوران فکسنگ کے لئے رابطہ کیا گیا تھا۔ سری لنکا ئی باؤلر نے بدعنوانی کے لیے ان سے رابطہ کیے جانے والے پیغامات کو ڈیلیٹ کر دیا تھا۔ آئی سی سی نے جے وکرما کو الزامات کا جواب دینے کے لیے 6 اگست سے 14 دن کا وقت دیا ہے۔
سری لنکا کے اسپنر کے خلاف الزامات پیراگراف 2.4.4 – بغیر کسی تاخیر کے، اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کرنے میں ناکامی، مستقبل کے بین الاقوامی میچوں کو فکس کرنے کے لئے موصول ہونے والے رابطوں کی تفصیلات سے متعلق ہیں۔ دفعہ 2.4.4 – غیر ضروری تاخیر کے بغیر، اینٹی کرپشن یونٹ کو رپورٹ کرنے میں ناکامی، انہیں موصول ہونے والے رابطے کی تفصیلات جس میں ان سے 2021 کی لنکا پریمیئر لیگ کے دوران ایک بدعنوان شخص کی جانب سے رابطہ کیا گیا تھا۔ آئی سی سی قوانین 1.7.4.1 اور 1.8.1 کے مطابق سری لنکا کرکٹ اور آئی سی سی نے اتفاق کیا ہے کہ آئی سی سی انٹرنیشنل میچ فیس کے ساتھ ساتھ لنکا پریمیئر لیگ کی فیس کے حوالے سے بھی کارروائی کرے گی۔