اکشے کمار ‘ کھیل کھیل میں’ میں بازی مارنے کے لیے ہیں تیار

تاثیر  ۱۲   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ممبئ،12 اگست:اکشے کمار اپنی فلم ‘ کھیل کھیل میں’ کے ساتھ شاندار واپسی کے لیے تیار ہیں اور اس کی کئی وجوہات ہیں۔ فلم ‘کھیل کھیل میں’ کا پہلا پرومو پہلے ہی کافی چرچا میں ہے۔ 15 اگست کے طویل ویک اینڈ پر ریلیز ہونے والی یہ فلم شائقین کو اکشے کے خاص مزاحیہ انداز کے ساتھ چھٹیوں سے لطف اندوز ہونے کا موقع فراہم کرے گی۔ فلم کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں۔
‘کھیل-کھیل میں’ اکشے کی حالیہ فلموں سے مختلف ہونے کا وعدہ کرتی ہے۔ ٹریلر کو زبردست ردعمل ملا ہے اور بہت سے لوگوں نے اسے اکشے کی بڑی واپسی قرار دیا ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ اس بار اکشے نے ایک خاص حکمت عملی اپنائی ہے۔ انہوں نے ‘کھیل کھیل میں’ کے کنٹنٹ اور کاسٹ کو سینٹر اسٹیج پر رکھا ہے۔ پوسٹر لانچ اور پہلے دو گانوں کی ریلیز کے موقع پر ان کی کم سے کم موجودگی یہ واضح پیغام دیتی ہے کہ فلم کا کنٹنٹ ہی اہم ہے اور وہ اس کی کامیابی پر پراعتماد ہیں۔
یہ ایک ٹی سیریز ،وکاو فلمز اور کے کے ایم پروڈکشن کی ایک فلم ہے جس کے ہدایت کار مدثر عزیز ہیں۔ اسے بھوشن کمار، کرشن کمار، اشون وردے، وپل ڈی شاہ، راجیش بہل، ششی کانت سنہا، اور اجے رائے نے پروڈیوس کیا ہے۔ یہ فلم 15 اگست کو ملک بھر میں ریلیز کی جائے گی۔