بہار کے اورنگ آباد میں نہر میں گری کار، پانچ کی موت

تاثیر  ۱۳   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ ، 13 اگست: بہار میں اورنگ آباد ضلع کے داو نگر تھانہ علاقہ کینہر روڈ میں چمن بگھا کے قریب سون کینال نہر میں منگل کے روز ایک کار بے قابو ہو کر گر گئی۔ جس میں کار میں سوار پانچ لوگوں کی موت ہوگئی۔ اس واقعہ کے بعد مقامی گاوں والوں نے پولیس کو اطلاع دی کہ کار نہر میں گر گئی ہے۔ پولیس نے گاڑی کو دیکھا تو اس میں پانچ افراد سوار تھے ، جن کی موت ہو چکی تھی۔ پولیس نے لاشیں نکلوائیں۔ لاشیں دیکھ کر ایسا لگ رہا ہے کہ تمام لوگ کہیں سے پوجا کرکیلوٹ رہے تھے۔ قیاس لگایا جارہا ہے کہ شاید کار سوار لوگ برون روڈ کی طرف سے آرہے تھے اور کار بے قابو ہوکر نہر میں گر گئی۔