تاثیر ۲۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ہوائی جہاز سے مقتول کی لاش گاؤں پہنچتے ہی مچا کہرام
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی )سمری تھانہ حلقہ کے بردی پور گاؤں باشندہ بکاؤ سہنی کے بیٹے مزدور انیل سہنی 28 سالہ کی موت ٹرک سے ٹائلس پتھر اتار نے کے دوران دب کر ہو گئی واقعہ 18 اگست کو کیرل کے کوڈی رورل ضلع کے تحت کولا نو ہے تھانا حلقہ میں اتوار کی صبح پیش آیا اپنے مددگار مزدور کے ساتھ ٹرک سے ٹائلس اتارنے کے دوران ایک بڑا پتھر انیل کے جسم پر گر گیا جسکے بعد وہ شدید طور سے زخمی ہو گیا مقامی سرکاری اسپتال پہنچتے ہی ڈاکٹر نے مزدور انیل سہنی کو مردہ قرار دے دیا منگل کے روز ہوائی جہاز کے راستے کیرل سے دربھنگہ ایئرپورٹ انیل کی لاش بردی پور گاؤں پہنچتے ہی کہرام مچ گیا بتایا جاتا ہے کہ دو سال قبل ٹھیکدار مظفرپور ضلع کے بوچہا تھانہ کہ انسر پنچایت کے بور باڑا گاؤں باشندہ سکندر سہنی کے بیٹے منیش کمار سہنی اپنے ساتھ کچھ مزدور کو کیرل کے ایک اسٹون کمپنی میں مزدوری کرنے کے لئے لے گئے تھے ادھر مقتول مزدور کی لاش کیرل سے پوسٹ مارٹم کے بعد گاؤں پہنچتے ہی آخری درشن کے لیے آس پاس کے لوگوں کی بھیڑ لگی رہی مقتول کی حاملہ بیوی رینو دیوی و تین سالہ بیٹی خوشی کماری کا رو رو کر برا حال ہے ادھر مقتول کے والد بکاؤ سہنی ماں راج کماری دیوی اپنے چھوٹے بیٹے کی لاش کو دیکھ کر بے ہوش رہی تھی لاش کے ساتھ کیرل سے گاؤں پہنچے مقتول کے بڑے بھائی راکیش سہنی نے بتایا کہ واقعہ سے 50 کلومیٹر دور مزدوری کرتے ہیں ٹھیکدار و گھر سے ملی اطلاع کے بعد اسپتال پہنچ کر انیل کی لاش کو لے کر کیرل سے گاؤں پہنچا ہوں اسٹون کمپنی کے مالک نے فوری طور پر ایک لاکھ 90 ہزار کی مدد اکاؤنٹ کے ذریعے سے کیا ہے اور یقین دہانی کرایا ہے کہ جو ہم سے مدد ہوگا کریں گے مقتول کا بڑا بھائی مکیش سہنی بہن رام پڑی دیوی بھی لاش سے لپٹ کر رو رہی تھی کہ اب اہل خانہ کا کیا ہوگا ایم ایل اے ڈاکٹر مراری موہن جھا عبدالکلام، سابق نائب پرمکھ اعزاز اطہر، سابق مکھیا لطیف الرحمن اجے سہنی نے اس دکھ کی گھڑی میں اہلِ خانہ کو تسلّی دے رہے تھے مکھیا انوری خاتون نے کبیر انٹوشتی منصوبہ کے تحت تین ہزار روپے مالی مدد کرنے کی یقین دہانی کرائی ہے