تاثیر ۲۱ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
دربھنگہ(فضا امام) 21 اگست:-الشفاء اسٹڈی سینٹر کا افتتاح کھڑما پتھرا چوک پر کیا گیا جس کی صدارت ڈاریکٹر انجینئر محمد شبلی نے کی اس کے بعد پروگرام آغاز ہوا ڈاکٹر سیف الرحمن نے خطاب کرتے ہوۓ کہا کہ ماشاءاللہ آج کے دور میں تو بہت سی کوچنگ ہیں لیکن اس طرح کی کوچنگ دیکھنے کو نہیں نہیں ملتی جہاں تعلیم کے ساتھ ساتھ بچوں کی بھی تربیت کی جائے جب تک بچے کے اندر تربیت نہیں ہونگی تب تک بہتر تعلیم بھی ممکن نہیں ہوسکتی ہے ڈاکٹر ساہر نے بھی اس موقع پر اپنی بات رکھی اور کہا کہ ہم نے پہلی سے ہی تعلیم کے میدان میں انجینئر شبلی صاحب کو دیکھا ہے اور بہترین طریقے سے تعلیم کو دینا بھی جانتے ہیں۔اسکے پھر انجینئر شبلی نے بھی اپنی بات رکھی کہ ہمارے یہاں نیٹ ، آئ آئ ٹی ،جے ئ ئ ، اور سائنس میتھ وغیرہ کی مکمل تیاری کروائ جاتی ہے اور کہا کہ جدید دور میں ہمارے یہاں لیب ، ٹکنالوجی وغیرہ کے ذریعے بچے کو دیکھا کر تیاری کروائی جاتی ہے اور یہ ایسا کوچنگ سینٹر جہاں آؤن لائن حاضری بھی ہوتی ہے اگر کوئی بچے غیر حاضر ہیں تو ان کے والد کے موبائل پر میسج بھی جاتا ہے.اس کے علاوہ بہت ساری سہولیات ہیں انجینئر راکیش ، حسین، مرتوجہ، رضوان احمد ، تابش ، اشتیاق ، محمد امام بخش، محمد مشتاق منا ، رحمت صاحب، یہ سب موجود تھے اور انکے علاوہ بھی دیگر احباب نے شرکت کی اور اس کے علاوہ بھی دیگر احباب نے بھی شرکت کی اور نیک خواہشات کا اظہار کیا.