تاثیر ۲۱ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
اٹاوہ، 21 اگست: اتر پردیش کے اٹاوہ ضلع میں اکدل پولیس اسٹیشن کے تحت قومی شاہراہ پر دہلی سے ہمیر پور جا رہی ایک کار پیچھے سے کھڑے ٹرک سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں کار میں سوار ایک ہی خاندان کے چار افراد کی موت ہو گئی، تین دیگر افراد زخمی ہوگئے۔ اطلاع ملنے پر پولیس موقع پر پہنچی اور کار میں پھنسے لوگوں کو نکال کر علاج کے لیے اسپتال میں داخل کرایا۔ حادثے میں جاں بحق ہونے والوں میں تین مرد اور ایک خاتون شامل ہیں۔
سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس سنجے کمار ورما نے بتایا کہ دہلی سے ہمیر پور جا رہی ایک تیز رفتار کار اکدل پولیس اسٹیشن کے تحت قومی شاہراہ پر پیچھے سے کھڑے ٹرک میں جا ٹکرائی۔ اس خوفناک حادثے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ پولیس موقع پر پہنچ گئی اور ریسکیو آپریشن کرتے ہوئے کار میں پھنسے لوگوں کو باہر نکالا۔ حادثے میں زخمیوں کو فوری طور پر علاج کے لیے ضلع اسپتال بھیجا گیا، جہاں ڈاکٹروں نے چار لوگوں کو مردہ قرار دے دیا۔ باقی تین زخمیوں کا علاج جاری ہے۔