تاثیر ۲۵ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)مقامی بلاک حلقہ کے سمری پنچایت کے کستوربا گاندھی رہائشی بالیکا اسکول میں ایک طالبہ کی پٹائی معاملے کے الزام کی تفتیش تین تعلیم محکمہ کے تین رکنی ٹیم نے سوموار کو اسکول پہنچ کر کی مادھو پور کے وید ناتھ مشر نے ضلع تعلیم افسران کو درخواست سونپ کر کہا تھا کہ کستوربا اسکول میں میری نتنی کے ساتھ وارڈن میڈم نے 16 اگست کو بد سلوکی کر مارپیٹ کی تھی معاملے کو لے کر ڈی پی او نوین ٹھاکر پروگرام تعلیم ڈائریکٹر کرتیکا ورما کے جی وی بھی کے ضلع کوآرڈینیٹر نیرج کمار نے سوموار کو تفتیش کی ہے بچی و گارجین سے موصول ہوئے درخواست کی روشنی میں سبھی نکات پر پوچھ گچھ کر ویڈیو ریکارڈنگ کی ڈائریکٹر کرتیکا ورما نے اسکول کی ٹیچر و طالبہ کے سامنے الگ الگ واقعہ کی جانکاری لی اسکول کے رجسٹر کا مشاہدہ کر ثبوت کے طور پر فوٹو اسٹیٹ افسران اپنے ساتھ لے گئے طالبہ کے گارجین نے ڈی پی او و سمری تھانہ میں اس ضمن میں درخواست دیکر اسکول کے وارڈن گڈی رانی اور ٹیچر رینا کماری پر بچی کو پیٹنے کا الزام لگایا تھا طبیعت خراب ہونے کے باوجود طالبہ کو اسکول کے کھیل میدان میں بال پکڑ کر پٹائی کے ساتھ بیت الخلا صاف کرنے و روٹی بنانے کا الزام لگایا تھا ادھر معاملے کی تفتیش کرنے کے بعد میڈیا کو ڈی پی او نوین ٹھاکر نے بتایا کہ درخواست میں گارجین کے الزام کے سبھی نکاتوں پر تین رکنی ٹیم نے ضلع تعلیم افسران کے حکم پر جانچ کی ہے اسکول میں پڑھائی کر رہی طالبہ نے پٹائی کے واقعہ سے انکار کیا ہے اسکول کی ٹیچر و رسوئیہ کا بیان لیا ہے اسکول میں ہاؤس کیپنگ کے انتظام کے ساتھ بچوں کا کھانا رسوئیہ کے ذریعے بنایا جاتا ہے وارڈن گڈی رانی نے بتایا کہ اسکول میں تین ٹیچر و سو طالبہ کا داخلہ ہے بیمار ہونے پر طالبہ کا علاج سی ایچ سی کے ڈاکٹر سے کرایا جاتا ہے بتایا کہ اس کیس میں چائلڈ لائن کے منوہر جہاں کی جانب سے پانچ ہزار روپے کمیشن مودی کیئر کا سامان لینے کا دباؤ بنایا گیا میرے جانب سے کہا گیا کہ بغیر محکمہ کے اجازت کے مودی کیئر کا سامان نہیں لے سکتے ہیں جس کی وجہ سے غصے میں من گڑھت الزام لگا کر اسکول کو بدنام کرنے کی شازش کی ہے جانچ کے دوران ایچ ایم انیل پاٹھک، انچارج ایچ ایم چندیشور مھتو، انوج کمار سمیت دیگر موجود تھے

