تاثیر ۲۹ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ممبئی،29 اگوست:فلم کی خوفناک کہانی سریلی دھن کے بغیر مکمل نہیں ہو سکتی۔ ’عرضی‘ – فلم ’اے ویڈنگ اسٹوری‘ کا محبت اور چاہت کا ایک جذباتی گانا ریلیز کیا گیا ہے۔ نکیتا گاندھی اور راہی سعید کی سریلی آوازوں میں گائے گئے اس گانے کی موسیقی راہی سعید نے ترتیب دی ہے اور اسے تریپوراری کمار شرما نے لکھے ہیں۔ ’عرضی‘ گانا دولہا اور دلہن کے رشتے کو پیش کرتا ہے۔ راہی سعید اور سچیتا بھٹاچاریہ کی میوزک ڈائریکشن اور ٹولز کی میوزک پروڈکشن کے ساتھ اس گانے کی دھن سننے والوں کو رومانس کے ساتھ ساتھ خوف کا بھی احساس دلاتی ہے۔
‘اے ویڈنگ اسٹوری’ تازہ ترین مافوق الفطرت ہارر فلم ہے، جس کا دعویٰ ہے کہ یہ ہندوستانی سنیما کی خوفناک ترین ہارر فلموں میں سے ایک ہے۔ شاندار بصری، دلفریب پرفارمنس اور خوف کے ماحول کے ساتھ، فلم ایک شادی کے گرد گھومتی ہے، جو خطرناک واقعات کی ایک سیریز کے بعد جلد ہی افراتفری میں بدل جاتی ہے۔ جیسے جیسے اس فلم کی ریلیز کی تاریخ قریب آ رہی ہے، شائقین کا تجسس بڑھتا جا رہا ہے۔ فلم میں مکتی موہن، ویبھو تاتوادی، لکشویر سنگھ سرن، مونیکا چودھری، اکشے آنند، ڈاکٹر پلوم کھرانہ اور پیلو ودیارتھی نے مرکزی کردار ادا کیے ہیں۔ یہ 30 اگست 2024 کو ریلیز ہوگی۔