تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
یو پی ایس میں او پی ایس کی سہولیات شامل کرنے کا مطالبہ
چھپرہ (نقیب احمد)
این ایف آئی آر زونل سکریٹری اور نارتھ ایسٹرن ریلوے ایمپلائز یونین کے کارگزار صدر رمیش مشرا نے جمعہ کو ریلوے ورکرس سے ڈور ٹو ڈور رابطہ کیا۔مذکورہ اطلاع انجمن کے ڈویژنل صدر ڈاکٹر اے ایچ انصاری نے دی۔انہوں نے بتایا کہ زونل سکریٹری مسٹر مشرا نے اس دوران کام کی جگہوں کا بھی دورہ کیا۔وہ ٹریک مینٹینرز،محکمہ انجینئرنگ،ٹی آر ڈی،محکمہ بجلی،ڈیزل لابی،اسٹیشن ملازمین اور کمرشل ملازمین کے کیریج اور ویگنوں کے مسائل سے روشناس ہوئے۔انہوں نے ڈی آر ایم،جی ایم اور ریلوے بورڈ کی سطح پر ریلوے ملازمین کے مسائل اٹھانے اور انہیں حل کرنے کی بات کی۔انہوں نے ملازمین کو ریلوے بورڈ اور مرکزی حکومت کے ملازم مخالف رویہ سے آگاہ کرتے ہوئے کہا کہ این ایف آئی آر کے جنرل سکریٹری ڈاکٹر ایم راگھویا نے مرکزی حکومت سے آٹھویں پے کمیشن کی تشکیل اور کم از کم تنخواہ 32.5 ہزار روپے کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔یہ بھی کہا کہ UPS میں مقررہ پنشن کے لیے کم از کم سروس کی مدت 25 سے کم کر کے 20 سال کر دی جائے۔تنخواہ سے 10 فیصد جمع ڈی اے کی پوری رقم پر سود کا تعین کیا جانا چاہئے اور ریٹائرمنٹ یا VRS کے وقت ادا کیا جانا چاہئے۔ریٹائرمنٹ کے وقت پوری سروس کے ہر 6 ماہ کے لیے بنیادی اور ڈی اے شامل کرنے کے بعد یکمشت رقم دی جانی چاہیے۔اس موقع پر ڈویژنل صدر ڈاکٹر انصاری نے ریلوے ملازمین سے اپیل کیا کہ وہ چٹانی اتحاد کے ساتھ یونین میں شامل ہوں اور یونین کو مضبوط کریں۔انہوں نے یو پی ایس کی خامیوں کو دور کرنے،18 ماہ کے بقایا مہنگائی الاؤنس کی ادائیگی،خالی آسامیوں کو فوری طور پر پُر کرنے،ریلوے کی رہائش کی مرمت،ملازمین کا استحصال روکنے،لوکو پائلٹس اور ٹرین منیجرز اور ٹریک مینینرز سے زیادہ سے زیادہ آٹھ گھنٹے ڈیوٹی لینے وغیرہ سنگین مسائل پر زونل سیکرٹری کی توجہ مبذول کرائی۔ساتھ میں مرکزی معاون وزیر ایس آر سہائے،تنظیم کے وزیر ایل کے شرما،اکائی کے وزیر امیتابھ گوتم،خزانچی پریم ناتھ سنگھ،پرسن کمار سنگھ،پرتیما کماری،تنویر عالم،سنتوش کمار،دھیریندر یادو،جی سی دوبے،سنجے بیٹھا،رجنیش کمار،اجے یادو وغیرہ موجود تھے۔