اے آئی کے ذریعے معدے کا علاج

تاثیر  ۳۰   اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 30/ اگست (تاثیر بیورو) اعضاء کے عطیہ پر مصنوعی ذہانت اور بیداری پیدا کرنے کے کردار پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے آر این ٹیگور ہسپتال کے کنسلٹنٹ انٹرنیشنل گیسٹرو اینٹرولوجسٹ اور ہیپاٹولوجسٹ ڈاکٹر سندیپ پال نے ایک پریس کانفرنس کے ذریعے کہا کہ “گیسٹرو اینٹرولوجی کا میں اے آئی کی آمد ہماری تشخیص اور علاج میں ایک اہم سنگ میل کی نشاندہی کرتی ہے۔ ان تکنیکی ترقیوں کو اپناتے ہوئے، ہم اپنے مریضوں کے لیے زیادہ درست دیکھ بھال اور معیار زندگی کو بہتر بنا سکتے ہیں۔ اے آئی کے ذریعے ہم معدے کی تشخیص اور علاج میں ایک نئے دور کا مشاہدہ کر رہے ہیں۔ انہوں نے اے آئی کے انضمام اور اعضاء کے عطیہ کے فروغ پر بات کرتے ہوئے کہا کہ ہندوستان میں جگر کے پیوندکاری کی ترقی کے لیئے  نارائنا ہسپتال آر این ٹیگور ہسپتال نے لیور ٹرانسپلانٹ اور گیسٹرو سائنسز میں اے آئی میں تازہ ترین پیشرفت پر اعلیٰ ماہرین کا ایک فورم فراہم کرنے کی پہل کی ہے۔