تاثیر ۳۰ اگست ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
تہران،30اگست:اقوام متحدہ کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی کی ایک خفیہ رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ ایران نے افزودہ یورینیم کے اپنے ذخیرے کو ہتھیاروں کے درجے کے قریب بڑھا دیا ہے۔ اس طرح وہ اپنے جوہری پروگرام کو بڑھا رہا ہے حالانکہ وہ ایٹم بم رکھنے کے اپنے ارادے سے انکار کرتا ہے۔ایران کادعویٰ ہے کہ اس کا ایٹمی پروگرام پرامن مقاصد کے لیے ہے۔ایجنسی کی طرف سے رکن ممالک کو بھیجی گئی دو خفیہ سہ ماہی رپورٹوں میں سے ایک میں کہا گیا ہے کہ 17 اگست تک ایران کے پاس 164.7 کلوگرام (363.1 پاؤنڈ) یورینیم افزودہ ہے جو کہ 60 فیصد تک کی شرح سے افزودہ ہے۔ایسوسی ایٹڈ پریس کی رپورٹ کے مطابق یہ تناسب جوہری بم بنانے کے لی درکارنوے فیصد تناسب زیادہ قریب ہے جو ایٹمی ہتھیار بنانے کے لیے درکار ہے۔عالمی توانائی ایجنسی کے پیمانے کے مطابق یہ مقدار اس مقدار سے تقریباً دو کلو گرام کم ہے جو کہ نظری اعتبار سے طور پر چار ایٹمی بم بنانے کے لیے کافی ہے اگر افزودگی کی ڈگری بڑھا دی جائے۔