مدھیہ پردیش کو بیسٹ پروموشنل پبلکیشن بائی اسٹیٹ ایوارڈ، ریاست میں سیاحتی انقلاب لائے گا ا?ئی اے ٹی او: نائب وزیر اعلیٰ شکلا

تاثیر  01  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

بھوپال، یکم ستمبر: وزیر اعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان سال 2047 تک دنیا کی معاشی سپر پاور بن جائے گا۔ ملک کو معاشی سپر پاور بنانے کے لیے تین انقلابات ضروری ہیں۔ پہلا سبز انقلاب، دوسرا صنعتی انقلاب اور تیسرا سیاحتی انقلاب۔ا?ئی اے ٹی او ملک اور مدھیہ پردیش میں سیاحتی انقلاب لانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ نائب وزیر اعلیٰ راجندر شکلا ہوٹل تاج میں ا?ئی اے ٹی اوکے 39ویں اجلاس کی اختتامی تقریب سے خطاب کررہے تھے۔نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے کے لیے سیاحتی مقامات کا فروغ بہت ضروری ہے۔ اس کنونشن کے ذریعے ا?ئی اے ٹی او ممبران مدھیہ پردیش کی سیاحت کو قریب سے جانیں گے اور سیاحوں کو اس کے بارے میں معلومات دیں گے۔ اس سے مستقبل قریب میں مدھیہ پردیش میں غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں نمایاں اضافہ ہوگا۔ نائب وزیر اعلیٰ شکلا نے ا?ئی اے ٹی او کے رکن ٹور اینڈ ٹریول ا?پریٹرز پر زور دیا کہ وہ مدھیہ پردیش کے سیاحتی مقامات کو غیر ملکی سیاحوں میں فروغ دیں اور انہیں مدھیہ پردیش کا دورہ کرنے کی ترغیب دیں۔وزیر مملکت ثقافت، سیاحت،مذہبی ٹرسٹ اور اوقاف (ا?زادانہ چارج) دھرمیندر بھاو سنگھ لودھی نے کہا کہ وزیر اعلیٰ ڈاکٹر موہن یادو کی قیادت میں مدھیہ پردیش سیاست کے نقطہ نظر سے ملک کی اولین صوبہ بن جائے گا۔ ا?ئی اے ٹی او مدھیہ پردیش میں سیاحوں کی تعداد بڑھانے میں اہم رول ادا کرے گا۔ وزیر لودھی نے ا?ئی اے ٹی او کے اراکین کو مدھیہ پردیش کی سیاحت سے متعلق خصوصیات اور سیاحتی سہولیات کو فروغ دینے کے لیے حکومت کی کوششوں کے بارے میں بتایا کہ کنونشن کے بعد ا?ئی اے ٹی او کے تمام اراکین کو ایف اے ایم ٹور کے ذریعے مدھیہ پردیش کے دورے پر لے جایا جائے گا۔ تمام ممبران مدھیہ پردیش کی قدرتی خوبصورتی، تاریخی ورثہ اور بھرپور ثقافت کے بارے میں قریب سے جان سکیں گے۔ وزیر لودھی نے ا?ئی اے ٹی اوکے تمام ممبران سے زیادہ سے زیادہ تعداد میں مدھیہ پردیش میں مدعو کرنے اپیل کی۔ا?ئی اے ٹی او کے صدر راجیو مہرا نے خطبہ استقبالیہ دیا۔ انہوں نے ا?ئی اے ٹی او ارکان کی جانب سے مدھیہ پردیش میں زیادہ سے زیادہ سیاح لانے کی یقین دہانی بھی کرائی۔ ا?ئی اے ٹی او کے صدر راجیو مہرا نے نائب وزیر اعلیٰ شکلا اور وزیر مملکت لودھی کو بھگوان شری کرشن کی مورتی پیش کی۔ا?ئی اے ٹی او کے مدھیہ پردیش چیپٹر کے صدر مہندر پرتاپ سنگھ نے اظہار تشکر کیا۔ا?ئی اے ٹی اونے ان ریاستوں اور تنظیموں کو اعزاز سے نوازا جنہوں نے سیاحت کے میدان میں نمایاں کام کیا ہے۔ اس میں مدھیہ پردیش کوبیسٹ پروموشنل پبلیکیشن بائی اسٹیٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔ ٹورزم بورڈ کی ایڈیشنل منیجنگ ڈائرکٹر محترمہ بدیشا مکھرجی نے اس کا استقبال کیا۔