آکاش ایجوکیشنل کا ریاست میں مزید 7 نئے تعلیمی مراکز کھولنے کا منصوبہ

تاثیر  ۳  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

کولکتہ، 3/ ستمبر (محمد نعیم) آکاش ایجوکیشنل سروسز لمیٹڈ (AESL) ریاست میں 7 نئے تعلیمی مراکز کھولنے کے لیئے تیار ہے۔ شمالی کولکتہ میں ڈنلپ اور جنوبی کولکتہ میں بہالا میں دو مراکز کھولنے جا رہا ہے۔ ریاست بھر میں آسنسول، بردوان، بہرام پور، مالدہ اور کوچ بہار میں پانچ مزید مراکز کے ساتھ توقع ہے کہ تمام مراکز دسمبر 2024 تک فعال ہو جائیں گے۔
اس توسیع کے ساتھ، AESL کا مقصد اپنی رسائی کو بڑھانا اور پورے خطے کے طلباء کے وسیع میدان میں معیاری تعلیم اور ماہرانہ تعلیمی رہنمائی فراہم کرنا ہے۔   یہ اسٹریٹجک اقدام اعلیٰ سطحی تیاری کی خدمات کی بڑھتی ہوئی مانگ کو پورا کرتا ہے، اور اس بات کو یقینی بناتا ہے کہ زیادہ خواہشمند طلباء اعلیٰ معیار کی کوچنگ تک رسائی حاصل کر سکیں جس کے لیئے آکاش انسٹی ٹیوٹ مشہور ہے۔
فی الحال، آکاش انسٹی ٹیوٹ کے مغربی بنگال میں 12 کلاس روم مراکز ہیں جن میں نمایاں مقامات کولکتہ، ہاوڑہ، بیرک پور، درگا پور،  بانکوڑا،  کھڑگپور اور سلی گوڑی میں ہیں۔
اس سلسلے میں منعقدہ ایک پریس کانفرس میں دیپک مہروترا، ایم ڈی اور سی ای او، آکاش ایجوکیشنل سروسز لمیٹڈ (AESL) نے کہا کہ “ہمیں مغربی بنگال میں 7 نئے تعلیمی مراکز کا اعلان کرتے ہوئے بہت خوشی ہو رہی ہے تاکہ چھوٹے قصبوں کے طلباء تک رسائی حاصل کی جا سکے، جنہیں ہمیشہ ماہرین کی رہنمائی کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ آکاش جیسا برانڈ، مثال تدریسی طریقہ کار NEET اور JEE میں اپنی مطلوبہ کامیابی حاصل کرنے میں مدد کرے گا۔