پلامو کے چھتر پور میں صرافہ کاروباری سے 15 لاکھ روپے کی لوٹ مار، تین ماہ میں تین وارداتیں

تاثیر  ۶  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پلامو، 6 ستمبر: ضلع کے چھتر پور میں ایک بار پھر صرافہ کاروبار سے 15 لاکھ روپے کی لوٹ مار کی گئی ہے۔ چیرو گاوں کے قریب سونے چاندی کے تاجر سے بندوق کی نوک پر 15 لاکھ روپے کے زیورات لوٹ لیے گئے ہیں۔ تین مہینوں میں ہونے والی تیسری واردات نے صرافہ کاروباریوں میں خوف و ہراس پھیلا دیا ہے۔ اس سلسلے میں چھتر پور تھانے میں ایک بار پھر پولیس تحقیقات میں مصروف ہو گئی ہے۔
قابل ذکر رہے کہ اب تک رونما ہونے والے تین واقعات میں سے کسی کا سراغ نہیں مل سکا۔ جس سے ظاہر ہوتا ہے کہ پولیس کا سیکورٹی اور انٹیلی جنس نظام اس معاملے میں ناکام ہو چکا ہے۔
نامعلوم مسلح ملزمان نیصرافہ کاروباری اشوک جیولرز اور دکان کے مالک اشوک سونی کے ساتھ لوٹ مار کی واردات کو انجام دیا۔ اشوک سونی نے بتایا کہ سرئیڈیہ میں بھی ان کی سونے اور چاندی کی دکان ہے اور ہر روز کی طرح وہ چھتر پور سے سرئیڈیہ میں اپنی دوسری دکان پر بائیک پر زیورات لے کر جا رہے تھے کہ چیرو اور کے درمیان ایک سنسان جگہ پر ایک رنگ کی بائکسے دو بدمعاش انکا پیچھا کرتے ہوئے آئے اور ان کی بائک رکواکر بندوق کی نوک پر ڈکی میں رکھا تھیلا جس میں 100 گرام سونے کے زیورات اور بہی کھاتے کی تین کتابیں تھیں۔