تاثیر ۱۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
غزہ،10ستمبر:حماس نے باور کرایا ہے کہ منگل کے روز غزہ پٹی کے علاقے خان یونس میں اسرائیلی حملے کی جگہ پر تنظیم کا کوئی جنگجو موجود نہیں تھا۔ حماس نے اسرائیلی فوج کے اس دعوے کی تردید کی جس میں کہا گیا تھا کہ حملے کی جگہ پر ایک کمپاؤنڈ میں حماس کے اہم عناصر موجود تھے۔اس سے قبل منگل کو علی الصبح اسرائیل نے خان یونس میں مواصی کے علاقے کو وحشیانہ فضائی حملے کا نشانہ بنایا۔ حملے میں کم از کم 40 فلسطینی جاں بحق اور 60 زخمی ہو گئے۔حماس نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ “ہم اس بات کی تصدیق کر رہے ہیں کہ حملے کی جگہ پر ہماری موجودگی کے حوالے سے اسرائیلی دعویٰ کھلا جھوٹ ہے … تنظیم کئی مرتبہ واضح کر چکی ہے کہ اس کے عناصر شہریوں کے درمیان موجود نہیں ہوتے ہیں اور نہ شہری جگہوں کو عسکری مقاصد کے لیے استعمال کیا جاتا ہے۔