چوری کی بائک کے ساتھ 1 بدمعاش گرفتار

تاثیر  ۱۲  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

گرفتار ملزم شراب و آرمس ایکٹ معاملے میں بھی جا چکا ہے جیل 
سنگھواڑہ دربھنگہ (محمد مصطفی)سمری تھانہ کی پولیس نے بنولی میں گنیش پُوجا کے دوران 9 ستمبر کی شب ڈیوٹی پر تعینات مقامی چوکیدار رندھیر سنگھ کی چوری ہوئی ہیرو پیشن پرو بائک کو برآمد کر واردات میں ملوث بدمعاش بشن پور تھانہ حلقہ کے چیتر سین سنگھ کو گرفتار کر جمعرات کے روز عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا ہے گرفتار چیتر سین سنگھ کے خلاف بشن پور تھانہ میں مقدمہ نمبر 55 \ 19 درج ہے جسمیں وہ آرمس ایکٹ و شراب معاملے میں پہلے بھی جیل جا چکا ہے جمعرات کو گرفتار بدمعاش چیتر سین سنگھ نے پولیس کو اقبالیہ بیان میں بتایا کہ بائک چوری کی واردات میں اُسکا ساتھی بشن پور تھانہ حلقہ کے ڈیہ رام پور گاؤں باشندہ  آنجہانی  ششی بھوشن سنگھ کا بیٹا گولو سنگھ عرف دھیریندر پرساد شامل تھا معلوم ہو کے چوکیدار رندھیر سنگھ نے اپنی بائک چوری کی واردات کو لے کر سمری تھانہ میں درج ایف آئی آر میں کہا ہے کہ گنیش پوجا کے موقع پر بنولی گاؤں میں ڈیوٹی پر تعینات تھا اسی اثناء میں نو ستمبر کی شب بنولی میں انڈین بینک کے قریب پہنچا تو دیکھا کہ میری ہیرو پیشن پرو بائک BR07N6425 وہاں سے غائب تھی تلاش کرنے پر 10 ستمبر کو بینک کے آس پاس کے سی سی ٹی وی کیمرے کو کھنگالا تو دیکھا کہ ایک شخص بائک لے جا رہا ہے تب اسکی تلاش شروع کردی تو پتہ چلا کہ وہ ڈیہ رام پور کا چیتر سین سنگھ ہے جو پوجا کے میلے میں گھوم رہا تھا ادھر کیس کے تفتیشی اسسٹنٹ داروغہ انیل تواری نے بتایا کہ چیتر سین سنگھ کو گرفتار کرنے کے بعد اس کی نشان دہی پر بشن پور تھانہ حلقہ کے کٹھہریا گاچھی کی جھاڑی میں چھپا کر رکھی گئی چوری کی بائک کو برآمد کیا گیا اس نے بتایا کہ چوری کی واردات میں گولو سنگھ بھی ملوث ہے ادھر بشن پور تھانہ صدر سلیش کمار نے سمری تھانہ پہنچ کر گرفتار بدمعاش چیتر سین سنگھ سے پوچھ گچھ کر مجرمانہ تاریخ کا پتہ لگایا ہے سمری تھانہ صدر منیش کمار نے بتایا کہ گرفتار ملزم کو عدالتی تحویل میں جیل بھیج دیا گیا ہے اور فرار گولو سنگھ کی تلاش جاری ہے