مدرسہ ہدایت الاسلام میں نئی کمیٹی کے سلسلے میں

 

میٹیگ منعقد۔نئی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔
کوچادھامن/کشنگنج( زاہد حسین مصباحی )کوچادھامن بلاک کے تحت مودھو پنچایت کے مدرسہ ہدایت الاسلام  چوناماری میں ایک میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت لطافت حسین نے کی۔صدارتی خطاب میں لطافت حسین نےکہا کہ مدرسہ نمبر 599/ مدرسہ ہدایت الاسلام چوناماری میں پرانی کمیٹی کی مدت اب ختم ہو چکی ہے۔اب نئے سرے سے مدرسہ کی نئی کمیٹی تشکیل دی جائے گی جس کے لئے آج ہم سب یہاں پر اکٹھا ہوئے ہیں۔انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سبھی لوگوں کی صلاح و مشورہ سے نئی کمیٹی کی تشکیل عمل میں آئی۔جس میں سبھی لوگوں کی صلاح سے صدر کے عہدہ کے لئے لطافت حسین۔سیکریٹری کے لئے شاہد عالم تعلیم یافتہ میں بابل رشید مشارب اور گارجین میں محمد ندیم اختر اور منیف کو منتخب کیا گیا ہے ۔مسٹر لطافت حسین نے امید ظاہر کی کہ جسکی ذمہ داری ہم لوگوں کو ملی ہے اس کو بخوبی انجام دینے کی کوشش کرونگا
اس موقع پر علاقے کے درجنوں لوگوں کے ساتھ ساتھ
 محمد باب العالم محمد تہذیب عالم لطافت حسین محمد ساجد عالم محمد ہارون رشید محمد سلیمان محمد صنور حسین نورالحق تحسیب عالم نور حسین جنید عالم عبدالقادر ندیم عالم رفیق عالم راحت عالم مبین عالم محمد عالم نے میٹنگ میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔