ایلون مسک نے میرے سائبر ٹرک کو ’غیر فعال‘ کر دیا: چیچن رہنما رمضان قادروف

تاثیر  ۲۰  ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن،20ستمبر:چیچن ریپبلک کے سربراہ رمضان قادروف نے جمعرات کو ٹیسلا کے بانی ایلون مسک پر ان کے اس سائبر ٹرک کو ناکارہ بنانے کا الزام لگایا ہے جو انہوں نے گذشتہ ماہ ایلون مسک سے حاصل کرنے کا دعویٰ کیا تھا۔رمضان قادروف، جنہوں نے 17 سال سے آہنی گرفت سے چیچنیا پر حکمرانی کی ہے، نے اگست میں ایک ویڈیو شیئر کی تھی جس میں وہ الیکٹرک گاڑی میں گھومتے ہوئے دکھائی دیے اور اس کی چھت پر مشین گن لگی ہوئی دکھائی دے رہی تھی۔
قادروف نے دعوی کیا کہ انہیں یہ گاڑی ایلون مسک سے ملی، تاہم ٹیسلا کے مالک نے اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر اسے جھوٹ قرار دیا۔”اب، حال ہی میں 47 سالہ قادروف نے اپنے ٹیلی گرام اکاؤنٹ پر ایک پوسٹ میں کہا کہ “مسک نے سائبر ٹرک کو دور سے غیر فعال کر دیا ہے۔انہوں نے کہا “ایلون مسک کے لیے یہ کوئی اچھی چیز نہیں ہے۔ وہ اپنے دل کی گہرائیوں سے مہنگے تحائف دیتا ہے اور پھر انہیں دور سے بند کر دیتا ہے۔سائبر ٹرک ایک الیکٹرک پک اپ ٹرک ہے جس کی پہلی بار امریکی کار ساز کمپنی ٹیسلا نے 2019 میں پچھلے سال پروڈکشن میں جانے سے پہلے نقاب کشائی کی تھی۔