تاثیر ۲۱ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
ارریہ:- (مشتاق احمد صدیقی) “سوچھتا ہی سیوا 2024” مہم کے تحت ضلع میں عوامی بیداری کے لئے مسلسل طرح طرح کے پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ اسی سلسلے میں گزشتہ کل ارریہ ضلع کے تمام نو بلاکوں کے مختلف مراکز صحت میں حفاظتی کیمپ لگا کر صفائی کارکنوں کی صحت کی جانچ کی گئی۔ ڈاکٹر پروین کمار نے فاربس گنج بلاک میں ہیلتھ اینڈ ویلنس سنٹر میں صفائی کے کارکنوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا۔ اسی طرح ڈاکٹر بندنا بھارتی آیوش ایم او ایڈیشنل ہیلتھ سنٹر ایسٹ اور ویسٹ اورہی میں صحت تحفظ کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ وہاں موجود تمام صفائی ورکرز کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا اور ضروری ادویات بھی دی گئیں۔ کرسا کنٹہ بلاک کے تحت ایڈیشنل پرائمری ہیلتھ سنٹر میں حفاظتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ صفائی کارکن کی صحت کا معائنہ ڈاکٹر پرنائے پربھات نے کیا۔ ڈاکٹر وجے کمار کی طرف سے کرسا کانٹا کے ہیلتھ ٹیسٹ اینڈ ویلنس سنٹر میںصحت تحفظ کیمپ کا انعقاد کیا گیا اور نرپت گنج کی سونا پور پنچایت اور کمیونٹی میں ڈاکٹر شیتل کماری میڈیکل آفیسرنے صحت کی جانچ کی۔ رانی گنج بلاک کے ہیلتھ سنٹر میں حفاظتی کیمپ میں صفائی کے کارکنوں کا ہیلتھ چیک اپ کیا گیا۔ اسی طرح دیگر بلاکوں میں بھی حفاظتی اداروں میں صفائی ملازمین کی صحت کی جانچ کی گئی۔