تاثیر ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کولکاتا، 23 ستمبر: مغربی بنگال کانگریس کے صدر کے عہدے پر سبھانکر سرکار کی تقرری کے بعد ریاست میں پارٹی کے ترنمول کانگریس کے قریب ہونے کے امکانات بڑھ گئے ہیں۔ اس کے ساتھ ریاست میں کانگریس اور بائیں محاذ کے درمیان انتخابی اتحاد کے مستقبل کو لے کر شکوک و شبہات بڑھتے جارہے ہیں۔ اس کے پیچھے دو اہم وجوہات سامنے آئی ہیں۔
پہلی وجہ کانگریس نے سنیچر کی رات سبھانکر سرکار کو پارٹی کا نیا ریاستی صدر قرار دیا ہے۔ جبکہ دوسری وجہ کمیونسٹ پارٹی آف انڈیا (مارکسسٹ) کے جنرل سکریٹری سیتارام یچوری کی حالیہ بے وقت موت ہے، جن کے جانشین کا ابھی تک پارٹی قیادت نے اعلان نہیں کیا ہے۔