تاثیر ۲۳ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پویری ایس ڈی او اشتیاق انصاری نے نان پور بلاک کے سنٹر کا کیا دورہ
سیتامڑھی(مظفر عالم)
ضلع میں مفت آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے ایک خصوصی مہم شروع کی گئی، یہ مہم 25 ستمبر 2024 تک چلے گی۔ اس سلسلے میں ضلع مجسٹریٹ رچی پانڈے نے کہا کہ جو بھی اہل مستفید رہ گئے ہیں وہ اپنے کارڈ بنوانے کے لیے آگے آئیں، آیوشمان کارڈ بنوانے پر وہ ہر سال 5 لاکھ روپے تک کا مفت علاج کروا سکتے ہیں۔ ضلع میں پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کی ہر دکان پر آیوشمان کارڈ بنانے کے لیے کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس کے لیے جن لوگوں کا نام راشن کارڈ میں ہے ان کو مفت آیوشمان کارڈ بنایا جائے گا، ان کو آشا، جیویکا دیدی، آنگن واڑی سیویکا، ڈیلر، ہاؤسنگ اسسٹنٹ اور وکاس میتر کے ذریعے آگاہ کیا جائے گا۔ اور اِس مہم میں آپ کے علاقے میں حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے. تمام راشن کارڈ رکھنے والے اپنے قریبی پبلک ڈسٹری بیوشن سسٹم کی دکان پر جائیں گے جن کے ساتھ خاندان کی شناخت کے لیے راشن کارڈ اور ذاتی شناخت کے لیے آدھار کارڈ ہوگا۔ اس مہم کو ضلع سطح کے تمام افسران کے ساتھ بلاک سطح کے افسران اور اہلکاروں کی طرف سے بھی زور دیا جا رہا ہے۔ وہیں نان پور بلاک کے سبھی پنچایت میں پویری ایس ڈی او اشتیاق انصاری نے دورہ کیا اور وہاں کے عوام کو آیوشمان کارڈ کی تفصیلی جانکاری دی اُنہوں نے عوام سے اپیل کیا کہ اِس مہم کے اندر بڑھ کر حصہ لیں