تاثیر ۲۵ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بالی ووڈ کے ‘دبنگ’ سلمان خان کے مداح ان کی شاندار واپسی کا انتظار کر رہے ہیں۔ سلمان خان آنے والی عید 2025 میں باکس آفس پر ایک بڑا دھماکا کرنے کے لیے تیار ہیں۔ سلمان خان کی آنے والی فلم ‘سکندر’ عید کے موقع پر ریلیز ہونے جا رہی ہے۔ شائقین اس فلم کا بے صبری سے انتظار کر رہے ہیں۔ بھائی جان اس فلم کے ساتھ ایک بار پھر تمام ریکارڈ توڑنے جا رہے ہیں۔ لیکن اب سلمان خان نے اپنے مداحوں کو تحفہ دے دیا ہے۔ سلمان نے ‘سکندر’ کا پہلا لک شیئر کیا ہے۔ آنے والی فلم سے سلمان کا لک سوشل میڈیا پر وائرل ہو گیا ہے اور شہروں میں اس کی چرچا ہے۔اداکار سلمان خان کی جانب سے شیئر کی گئی تصویر میں وہ جم میں اپنے پٹھے دکھا رہے ہیں۔ سپر اسٹار نے سکندر کے سیٹ سے اپنی پہلی جھلک شیئر کرکے انٹرنیٹ پر دھوم مچا دی ہے۔