تاثیر ۳۰ ستمبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 30 ستمبر: سپریم کورٹ نے ان غریب دلت نوجوانوں کو بڑی راحت دی ہے جو وقت پر فیس جمع نہ کرپانے کی وجہ سے اپنی آئی آئی ٹی سیٹ سے محروم ہو گئے تھے۔ آرٹیکل 142 کے تحت دیئے گئے خصوصی اختیارات کا استعمال کرتے ہوئے سپریم کورٹ نے نوجوانوں کو آئی آئی ٹی دھنباد میں داخلہ لینے کی ہدایت دی۔
مظفر نگر کے توتورا گاؤں کے رہنے والے 18 سالہ اتل کمار کو آئی آئی ٹی دھنباد میں ایک سیٹ الاٹ کی گئی تھی لیکن وہ 24 جون کی شام 5 بجے کی آخری تاریخ کے اندر 17,500 روپے آن لائن جمع نہیں کرا سکے۔ جس کی وجہ سے انہیں اپنی نشست سے ہاتھ دھونا پڑا۔ اب سپریم کورٹ کے حکم کے بعد ان کے داخلے کا راستہ صاف ہوگیا ہے۔