تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں، 3 اکتوبر: جموں و کشمیر بی جے پی کے صدر رویندر رینا نے آج دعویٰ کیا کہ 8 اکتوبر کو جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے نتائج کے بعد بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر سامنے آئے گی اور حکومت بنائے گی۔ جموں میں ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے رینا نے کہا کہ گزشتہ دس سالوں میں پہلی بار جموں و کشمیر میں تاریخی انتخابات منعقد ہوئے، جن میں عوام کی ریکارڈ تعداد نے حصہ لیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ جموں و کشمیر کی تاریخ کے سب سے پرامن انتخابات تھے اور مجھے پورا یقین ہے کہ بی جے پی سب سے بڑی پارٹی بن کر حکومت بنائے گی۔
رینا نے کہا کہ عوام نے جس جوش و خروش سے ووٹ دیا۔ اس سے ظاہر ہوتا ہے کہ انہوں نے جمہوریت اور وزیر اعظم نریندر مودی کے وڑن سب کا ساتھ، سب کا وکاس، سب کا وشواس پر بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔