وزیر اعلیٰ نے نو تعمیر شدہ انڈسٹریل ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ کی عمارت کا افتتاح کیا

تاثیر  ۳  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ، 03 اکتوبر: وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے آج اشوک راج پتھ کے قریب پروگرام کے مقام سے ربن کاٹ کر جے پی گنگا پتھ کے کرشنا گھاٹ کنکٹیویٹی کا افتتاح کیا اور گائے گھاٹ میں منعقدہ تقریب کے مقام سے جے پی گنگا پتھ کے گائے گھاٹ اپ ریمپ کنیکٹیویٹی کافیتہ کاٹ کر افتتاح کیا۔ اس سے اشوک راج پتھ پر لگنے والے جام میں کمی آئے گی۔ گاڑیاں اب کرشنا گھاٹ لنک روڈ سے جے پی گنگا پتھ کا استعمال کر سکیں گی، ساتھ ہی گائے گھاٹ پر اپ ریمپ کی تعمیر سے لوگوں کو جے پی گنگا پتھ پر آمدزورفت میں سہولت ہو گی۔ جے پی گنگا پتھ سے واپس آتے ہوئے وزیر اعلیٰ گاندھی گھاٹ پر رکے اور گنگا ندی کے پانی کی کم ہوتی سطح کا جائزہ لیا۔