تاثیر ۳ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 3 اکتوبر: ایشیائی کھیلوں کے فاتح وشنو وردھن اور نوجوان مایا ریوتی بدھ کو نئی دہلی کے ڈی ایل ٹی اے کمپلیکس میں جاری 29ویں فینیسٹا اوپن نیشنل ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں داخل ہو گئے۔ ٹاپ سیڈ اور سابق قومی چمپئن وشنو کو اپنے دوسرے راونڈ کے میچ میں منی پور کے بھکی ساگولشیم کے خلاف سخت محنت کرنی پڑی اور آخر کار انہوں نے 3-6، 7-5، 2-6 سے کامیابی حاصل کی۔ تلنگانہ کے کھلاڑی نے زوردار شروعات کی، بھکی کی سروس کو دو بار توڑ کر 1-5 کی برتری حاصل کی۔ بھکی نے لگاتار دو گیمز جیت کر واپسی کی اور پہلا سیٹ زندہ رکھا۔ تاہم وشنو نے پہلا سیٹ جیتنے کے لیے اپنے تجربے کا استعمال کیا۔دوسرے سیٹ میں سخت مقابلہ دیکھنے میں ا?یا، اسکور 5-5 سے برابر رہا، لیکن بھکی نے اپنے کھیل میں بہتری لائی اور اگلے دونوں گیمز جیت کر میچ برابر کردیا۔ وشنو نے فائنل سیٹ پر دبدبہ بناتے ہوئے 2-6 سے جیت درج کی۔