تاثیر ۶ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بیروت،60 اکتوبر: آسٹریلیا نے لبنان سے راتوں رات اپنے 407 شہریوں کو نکال لیا۔الجزیرہ کے مطابق آسٹریلوی محکمہ خارجہ اور تجارت نے کہا ہے کہ چار سو سات آسٹریلوی شہریوں اور ان کے خاندان کے افراد کو 2 سرکاری امدادی پروازوں سے بیروت سے روانہ کیا گیا ہے۔واضح رہے کہ اسرائیل کی فوج اور حزب اللہ کے درمیان جنگ کے درمیان کئی ممالک نے اپنے شہریوں کو لبنان سے نکال لیا ہے۔ ان میں جاپان، نیدرلینڈز، پولینڈ، رومانیہ، روس، جنوبی کوریا، اسپین، برطانیہ اور امریکا شامل ہیں۔ادھر اسرائیل نے راتوں رات بیروت پر 30 سے ??زائد حملے کیے ہیں، جو کہ اسرائیلی جارحیت کے آغاز کے بعد سے بھیانک ترین رات تھی۔الجزیرہ کے مطابق اسرائیلی فوج نے دعویٰ کیا ہے کہ اس نے بیروت کے جنوبی مضافات میں 30 سے ??زائد حملوں میں حزب اللہ کے ہتھیاروں کے ڈپو کو نشانہ بنایا۔

