تاثیر ۷ اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
لکھیم پور کھیری، 07 اکتوبر: تیندوے کے حملے سے ایک بچے کی موت پر مشتعل گاؤں والوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم پر پتھراؤ کے بعد محکمہ جنگلات حرکت میں آگیا۔ محکمہ جنگلات نے تیندوے کو پکڑنے کے لیے ٹیم تعینات کر دی ہے۔ پنجرے اور کیمرے بھی لگائے گئے ہیں۔
جنوبی کھیری محکمہ جنگلات کے ڈویژنل فاریسٹ آفیسر سنجے کمار بسوال نے پیر کی صبح بتایا کہ پھول بیہڑ پولیس اسٹیشن کے تحت شاردا نگر فاریسٹ رینج کے گنگابیہڑ گاؤں میں تیندوے کے حملے میں ایک 10 سالہ بچے کی موت کے بعد مشتعل گاؤں والوں نے پولیس اور محکمہ جنگلات کی ٹیم پر پتھراؤ کیا تھا۔
اس کے بعد گاؤں والوں کو سمجھانے کے بعد ریجنل فاریسٹ آفیسر شاردا نگر رینج فارسٹ کے اہلکاروں اور پولس افسران کے ساتھ اتوار کو ہی موقع پر پہنچ گئے تھے اورگنے کی کھیت سے 10 سالہ چھوٹو اور التمش ولد منور ساکن گنگا بیہڑ کی لاش بر آمد کر لی تھی۔تیندوے کے ذریعہ ایک کو کھیت میں کھینچ کر لے جانے کے شواہد بھی ملے تھے۔ اس کے بعد محکمہ جنگلات نے جنگلی جانوروں کو پکڑنے کے لیے دو پنجرے اور کیمرے لگائے ہیں۔

