تاثیر 13 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نوادہ ، 13 اکتوبر :پولیس نے اتوار کے روز ایک سائبر ٹھگ کو گرفتار کر لیا۔ پولیس کے ہاتھوں پکڑا گیا سائبر ٹھگ بابا کے نام سیفرضی ویب سائٹ بنا کر ملک کے مختلف صوبوں کے لوگوں کو دھوکہ دے رہا تھا۔ اکبر پور تھانہ پولیس نے سائبر فراڈ کرتے ہوئے پچروکھی بازار سے ایک نوجوان کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا ہے۔
پولیس کو کئی لوگوں کو دھوکہ دینے کے لیے سائبر ٹھگ سے ضبط کیے گئے دو اینڈرائیڈ موبائل سے مختلف ناموں سے لین دین کے بارکوڈ بھی ملے ہیں۔ پولیس نے جس سائبر ٹھگ کو پکڑا ہے وہ نردی گنج تھانہ علاقہ کے بھدور گائو ں کے رہنے والے بھاگیرتھ چودھری کا 21 سالہ بیٹا ریتو روشن کمار بتایا جاتا ہے۔ اکبر پورتھانہ انچارج پنکج کمار سینی نے بتایا کہ سائبر فراڈ سے تحفظ کے بارے میں لوگوں کو بیدار کرنے کے لیے سپرنٹنڈنٹ آف پولیس ، سائبر اسٹیشن اور نوادہ پولیس کے سوشل میڈیا ہینڈل پر ایک بیداری مہم چلائی جارہی ہے۔ ان میں لوگوں کو سائبر فراڈ کے نئے طریقوں سے آگاہ کیا جا رہا ہے اور ان سے بچنے کی تدابیر بھی بتائی جا رہی ہیں۔
عام لوگوں کے مفاد میں تھانہ انچارج پنکج کمار سینی نے لوگوں کو سوشل میڈیا پر ا?نے والے فرضی لنکس سے پوری طرح محتاط رہنے کا مشورہ دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ کسی بھی قسم کی بینک سے متعلق معلومات کسی بھی مشکوک لنک پر شیئر نہ کریں کیونکہ ایسا کرنے سے وہ دھوکہ دہی کا شکار ہو سکتے ہیں۔ سائبر فراڈ سے بچنے کا واحد طریقہ احتیاط اور چوکنا ہے۔

