سرائے کیلا میں بوائلر پھٹنے سے باپ جاں بحق، بیٹے کی حالت تشویشناک

تاثیر  13  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سرائے کیلا، 13 اکتوبر: انڈسٹریل ایریا کے فیز 7 میں واقع تالا انٹرپرائزز نامی کمپنی میں بوائلر پھٹنے سے ایک شخص جاں بحق جبکہ وہاں کام کرنے والا دوسرا شخص شدید جھلس گیا، جسے ٹی ایم ایچ لے جایا گیا ہے۔ یہ واقعہ ہفتہ کی شام کو پیش آیا ہے، مرنے والے کی شناخت بھاٹیہ بستی کے رہنے والے مدن پرساد کے طور پر ہوئی ہے۔ زخمی مزدور کا نام شبھم پرساد بتایا گیا ہے جو اس کا بیٹا ہے۔ پولیس اسٹیشن انچارج راجیو کمار سنگھ نے بتایا کہ یہ کمپنی صرف دو ماہ قبل شروع کی گئی تھی۔ یہاں سیمنٹ کی پلاسٹک کی بوریاں پگھلا کر خام مال تیار کیا جاتا ہے۔ اس کمپنی کو ارون سنگھ کرائے پر چلاتے ہیں۔