تاثیر 14 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ14اکتوبر: بہار کی راجدھانی پٹنہ کے دانا پور میں ایک نوجوان کا پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد علاقے میں کہرام مچ گیا۔ قتل کے بعد علاقے میں پولیس فورس تعینات کر دی گئی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دانا پور میں لکھنی بیگھا مٹھ کے قریب ایک نوجوان کو یرغمال بنایا گیا تھا۔ اس کے بعد نوجوان کو پیٹ پیٹ کر قتل کر دیا گیا۔ قتل کے بعد مشتعل لوگوں نے سڑک جام کر دیا اور ملزم کے گھر میں توڑ پھوڑ کی۔متوفی نوجوان کی شناخت داناپور تھانہ علاقہ کے لکھنی بیگھا مٹھ پر رہائشی وجیندر رائے کا 25 سالہ بیٹا وشال کمار کے طور پر کی گئی ہے۔ متوفی کے لواحقین نے لاش کو ملزم کے گھر رکھ کر تقریباً تین گھنٹے تک ہنگامہ ا?رائی اور مظاہرہ کیا اور ملزم کی گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ اطلاع ملتے ہی اے ایس پی دیکشا بھورے ، دانا پور ، کھگول ، شاہ پور تھانہ پولیس اور دیگر پولیس افسران وہاں پہنچے اور مظاہرین کو منتشر کیا۔متوفی کے رشتہ داروں نے بتایا کہ وشال اتوار کی رات پڑوسی پیارے لال کی اہلیہ کے شراد کا بھوج کھاکر گھر واپس ا?یا تھا۔ اس دوران سبھاش رائے اور سبودھ رائے کو ان کے گھر والوں نے پیٹا اور زخمی کردیا۔ پیر کی صبح جب وشال رفع حاجت کے لئے گیا تو ملزمین نے وشال کی پٹائی کر کے یر غمال بنا کر اپنے گھر لا کر پیٹ پیٹ کر نیم کر دیا۔ اطلاع ملنے کے بعد جب متوفی وشال کے لواحقین پہنچے تو ان کی بھی پٹائی کر کے زخمی کر دیا۔ جس کی وجہ سے اہل علاقہ اور اہل خانہ مشتعل ہوگئے اور انہوں نے ملزم کے گھر پر حملہ کرکے احتجاج شروع کردیا۔ یہی نہیں مشتعل لوگوں نے ملزم کے گھر پر پٹرول چھڑک کر ا?گ لگانے کی کوشش کی۔ مشتعل افراد نے ملزم کے گھر پر پتھراو? کیا، شیشے توڑ دیے اور گھر کے باہر کھڑی تین کاروں اور نصف درجن موٹر سائیکلوں کو بھی نقصان پہنچایا۔

