دہلی کی وزیر اعلیٰ آتشی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی

تاثیر  14  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نئی دہلی، 14 اکتوبر: دہلی ک وزیر اعلیٰ آتشی نے آج وزیر اعظم نریندر مودی کے ساتھ ایک شائستہ ملاقات کی۔ دہلی کے وزیر اعلی کا عہدہ سنبھالنے کے بعد وزیر اعظم کے ساتھ آتشی کی یہ پہلی ملاقات تھی، ایکس پر دونوں رہنماؤں کی ملاقات کی تصویر شیئر کرتے ہوئے وزیر اعظم کے دفتر نے لکھا، “دہلی کی وزیر اعلی آتشی نے وزیر اعظم سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم کے دفتر کی پوسٹ پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ آتشی نے لکھا، آج وزیر اعظم نریندر مودی سے ملاقات کی۔ میں اپنی راجدھانی کی بہبود اور ترقی کے لیے مرکز اور دہلی حکومت کے درمیان مکمل تعاون کا منتظر ہوں۔