تاثیر 19 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
پٹنہ ، 19 اکتوبر: وزیر اعلیٰ نے سمراٹ اشوکا کنونشن سنٹر میں واقع گیان بھون میں ماہی گیری کے شعبے میں ڈرون ٹیکنالوجی کے استعمال کے پروگرام کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ سبھی جانتے ہیں کہ سال 2005 سے پہلے بہار میں ترقیاتی کاموں کی کیا حالت تھی۔ 2005 سے پہلے مچھلی کی پیداوار بہت کم تھی۔ دوسری ریاستوں سے یہاں مچھلیاں لائی جاتی تھیں۔وزیر اعلیٰ نے کہا کہ24 نومبر 2005 کو جب ہم لوگ اقتدار میں ا?ئے تو ریاست کی ترقی کے لیے پالیسیاں اور پروگرام بنائے گئے۔ زراعت ، مویشی پروری، ماہی پروری سمیت تمام شعبوں کو ترقی دی گئی۔ عوام کی سہولت کے لیے بہت سے اقدامات کیے گئے۔ اس کے علاوہ خواتین کی ترقی کے لیے بھی کئی کام کیے گئے۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ پہلا زرعی روڈ میپ سال 2008 سے 2012 کے لیے بنایا گیا تھا۔ دوسرا زرعی روڈ میپ 2012 سے 2017 کے لیے تیار کیا گیا تھا ، جس کا افتتاح اس وقت کے صدر جمہوریہ پرنب مکھرجی نے کیا تھا۔ تیسرا زرعی روڈ میپ 2017 سے 2023 کے لیے بنایا گیا تھا ، جس کا افتتاح اس وقت کے صدرجمہوریہ رام ناتھ کووند نے کیا تھا۔ چوتھا زرعی روڈ میپ سال 2024 سے لاگو کیا گیا ہے، جس کا افتتاح صدرجمہوریہ دروپدی مرمو نے کیا تھا۔وزیراعلیٰ نے کہا کہ زرعی روڈ میپ پر عملدرا?مد سے سبزیوں ، دودھ ، انڈے ، گوشت ، پھل اور دیگر فصلوں کی پیداوار میں اضافہ ہوا ہے۔

