تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
بہارشریف(محمد دانش)میڈیکل داخلہ امتحان نیٹ پیپر لیک معاملے میں پٹنہ پولس اور منسلک ٹیم کے ذریعہ سنجیو مکھیا کے رہائش گاہ پر چھاپہ ماری کی گئی۔ خصوصی ٹیم میں تقریباََ دس ممبران شامل تھے۔ مذکورہ ٹیم نے انکے رہائش گاہ سے بہت سارے دستاویز بھی برآمد کئے ہیں۔ معلوم ہو کہ سنجیو مکھیا نور سرائے کالج میں اپنے فرائض کو انجام دے رہے تھے۔ اسکے باوجود وہ انکا کئی امتحانوں میں پیپر لیک معاملوں میں ملوث ہونے کا معاملات منظر عام پر آتا رہا ہے۔ اس سے قبل 2016 میں سنجیو مکھیا سپاہی بحالی امتحان میں بھی پیپرلیک معاملے میں ملوث رہے تھے۔ اور پھر بی پی ایس سی ٹیچر بحالی پیپر لیک معاملے میں وہ جیل کی ہوا کھا چکے ہیں۔ بہر حال آج کی چھاپہ ماری سے پورے علاقہ میں سنسنی سا پھیل گیا ہے۔

