تاثیر 21 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
کھٹمنڈو، 22 اکتوبر: ممبئی سے اتر پردیش کے راستے نیپال میں داخل ہونے والے دو نوجوانوں کو پولیس نے 20 لاکھ روپے کی نقدی کے ساتھ گرفتار کیا ہے۔ نیپال پولیس نے گرفتار نوجوان کا مجرمانہ پس منظر جاننے کے لیے ممبئی پولیس سے رابطہ کیا ہے۔
یہ دونوں نوجوان جو اتر پردیش اور نیپال کی سرحد پر واقع کرشنا نگر سے کپل وستو کے راستے نیپال میں داخل ہونے والے ان دونوں نوجوانوں کو بھاری مقدار میں نقدی رقم کے ساتھ آنے کی اطلاع ملنے پر چیکنگ کے دوران پکڑا گیا ۔
کپل وستو ضلع پولیس کے ڈی ایس پی موہن منی ادھیکاری نے بتایا کہ یہ دونوں نوجوان مختلف گاڑیوں میں نیپال میں داخل ہو کر کھٹمنڈو جانے کی تیاری کر رہے تھے۔ ڈی ایس پی کے مطابق اتر پردیش کی نمبر پلیٹ والی گاڑی لے کر آئے ان دو نوجوانوں کی شناخت 33 سالہ سلمان قریشی اور امیش سکھارام کھنڈاگلے کے طور پر ہوئی ہے۔

