بستواڑہ کے محمد اسماعیل انڈین آرمی میں کانسٹیبل کے عہدے پر منتخب علاقے میں خوشی کی لہر

تاثیر  23  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سنگھواڑہ دربھنگہ ( محمد مصطفی)سمری تھانہ حلقہ کے بستواڑہ سید ٹولہ باشندہ ڈرائیور مہتاب عالم کے بیٹے محمد اسماعیل علی 20 سالہ کے انڈین آرمی میں کانسٹیبل کے عہدے پر منتخب ہونے سے علاقے میں خوشی کی لہر دوڑ گئی دینک جاگرن پنچایت کلب کے نائب صدر امجد اقبال کی جانب سے اگنی ویر کانسٹیبل محمد اسماعیل کو چادر پاگ پھولوں کا گلدستہ و ڈائری پیش کر اعزاز سے نوازا گیا اور اسکے بہتر مستقبل کے لئے دعائیں دی انڈین آرمی میں کامیاب اسماعیل نے کہا کہ ملک کی سرحد پر خدمت کر ہندستان کی حفاظت کرنے کا سپنا پچپن سے خرد منیھا س گاؤں باشندہ میرے دادا مرحوم روشن علی کا تھا جو اب جا کر پورا ہوا ملک کے سبھی نوجوانوں کو اس طرح کا جذبہ رکھنا ضروری ہے جو اس مقام پر پہنچ کر ملک اور سرحد کی حفاظت کر سکے دل میں حوصلہ ہو تو مشکل سے مشکل کام بھی آسان ہو جاتا ہے والدین بھی اپنے بچوں کو ملک کے لئے اچھا كام کرنے کے لئے کہیں اسماعیل نے بتایا کہ مظفر پور آرمی کینٹ آفس سے منتخب ہونے والے فہرست میں شامل ہونے سے پہلے تحریری امتحان و فزیکل ریس مقابلے میں کامیابی ملنے کے بعد ایک نومبر سے گووا کی راجدھانی پنجی میں انڈین آرمی کی ٹرینگ کا خط ملا ہے مالی طور پر کمزور ڈرائیور مہتاب و گھریلو خاتون ساجدہ خاتون کا کہنا تھا کہ اسماعیل انڈین آرمی میں کانسٹیبل کے عہدے پر منتحب ہو کر پنچایت کا نام روشن کیا ہے اسماعیل نے اپنی اس کامیابی کا کریڈٹ والدین کے ساتھ ساتھ اپنے نانا و ما ما دربھنگہ شیواجی نگر باشندہ محمد علی راجا ، محمد اکبر کو دیا ہے اور کہا کہ ننی ہال میں رہ کر راج ہائی اسکول سے میٹرک و سی ایم کالج سے بی کم کا اول درجہ سے پاس کر کامیابی حاصل کی ہے اسماعیل کو دینک جاگرن کے پنچایت کلب کے صدر نور عالم، ٹیچر قیصر خان، سابق مکھیا امجد عباس، سید جاوید اقبال، فضل اقبال نے مبارک باد پیش کر اعزاز سے نوازا