تاثیر 24 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) نارائن میڈیکل کالج اینڈ ہاسپٹل جموہار سہسرام میں میٹامورفوسس 2.0 کا شاندار افتتاحی پروگرام آج صبح مکمل ہوگیا ۔ اس موقع پر موجود مہمانوں نے شمع اور علامتی مشعل روشن کر پروگرام کا باقاعدہ آغاز کیا، جہاں نارائن میڈیکل کالج اور بہار جھارکھنڈ کے مختلف میڈیکل کالجوں سے آئے طلباء سے خطاب کرتے چانسلر گوپال نارائن سنگھ یونیورسٹی اور سابق ایم پی گوپال نارائن سنگھ نے کہا کہ یہ دوسرا موقع ہے خصوصاً اس قسم کی تقریب بہار کے دیگر اداروں کیلئے میل کا پتھر ثابت ہوگی، انہوں نے کہا کہ ایسی تقریبات کے ذریعہ میڈیکل کی تعلیم حاصل کرنے والے طلباء اپنے مضمون کی معلومات کے ساتھ ساتھ دیگر صلاحیتوں کو بھی نکھارتے ہیں جو ان کی زندگی کو کامیاب بنانے کیلئے بہت ضروری ہیں ۔ اس موقع پر یونیورسٹی کے وائس چانسلر ڈاکٹر مہندر کمار سنگھ نے خطاب کرتے ہوئے دیگر اداروں کے طلباء کو بھی مبارکباد پیش کی اور کہا کہ ہر کسی کو کھیل کے جذبے کے ساتھ ایونٹ کو کامیاب بنانا چاہئے اور اپنے اپنے اداروں میں یہ یادیں لیکر سنہرے انداز میں لوٹنا چاہئے ۔ اس موقع پر انسٹی ٹیوٹ کے وائس چانسلر ڈاکٹر جگدیش سنگھ، منیجنگ ڈائرکٹر تروکرم نارائن سنگھ، پرنسپل ڈاکٹر ہیرا لال مہتو، اسٹوڈنٹ ویلفیئر کے چیئرمین ڈاکٹر کمار انشومان، کنٹرولر امتحانات ڈاکٹر کمار آلوک پرتاپ، اکیڈمک ڈائریکٹر سدیپ کمار سنگھ، رجسٹرار دھرمیش سریواستو، ڈاکٹر ابھیشیک کامندو، مسز سنگیتا سنگھ، ڈاکٹر آکانچھا سنگھ، نروپما سنگھ، مونیکا سنگھ، ہاسٹل وارڈن ڈاکٹر مہیندر پرتاپ، ڈاکٹر ابھیلاشا کے ساتھ تمام محکموں کے سربراہان، اسسٹنٹ رجسٹرار اجئے کمار سنگھ، پرسنل سیکرٹری چانسلر یوگیش اپادھیائے، کرشنا ساہو، نارائن میڈیکل کالج کے پرنسپل آفس امیت کمار، پروین کمار، منیش کمار، ریاستی انچارج روی رنجن گپتا عرف ٹائیگر، اسٹاف ممبران اور طلباء موجود تھے ۔

