ایلون مسک کا ٹرمپ کی حمایت میں روزانہ 1 ملین ڈالرز دینے کا اعلان

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

واشنگٹن ،24اکتوبر:اس وقت امریکہ میں انتخابی سر گرمیاں زوروں پر ہیں ۔ٹرمپ ایک بار پھر صدارتی امیدوار کے طور پر میدان میں ہیں ۔ اس بار وہ ہر ہتھکنڈے الیکشن میں کامیابی کے لئے اپنا رہے ہیں ۔اس سلسلے میں ان کے ساتھ دنیا کے امیر ترین آدمی ایلون مسک بھی آ گئے ہیں ۔ اور ایلون مسک تو اپنی بے پناہ دولت اور سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس کو الیکشن میں ریپبلکن امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے بھرپور انداز میں استعمال کر رہے ہیں۔
بین اقوامی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق حال ہی میں ایلون مسک نے ڈونلڈ ٹرمپ کی حمایت کرنے میں ایک اور بڑا قدم اٹھایا ہے۔