امریکہ یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مند

تاثیر  24  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

نیو یارک ، 24اکتوبر:روس اور یوکرین کے درمیان جاری جنگ ختم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہے ۔ اس جنگ میں حمایتی ممالک کی جانب سے بھی سر گرمی دکھائی جا رہی ہے ۔اس میں امریکہ یوکرین کے ساتھ کھل کر سامنے آیا ہے ۔ اب امریکہ نے یوکرین کو 20 ارب ڈالرز قرض دینے پر رضا مندی ظاہر کی ہے۔
امریکی میڈیا کے مطابق یوکرین کو رقم روسی فیڈریشن کے منجمد اثاثوں سے حاصل منافع سے دی جائے گی۔دوسری جانب روس نے امریکہ میں اپنے منجمد اثاثوں کے استعمال سے یوکرین کو 20 ارب ڈالرز دینے کی مذمت کی ہے۔