اسرائیلی طیاروں نے ایران پر حملے کیلئے عراقی فضائی حدود استعمال کیں: ایرانی آرمی چیف

تاثیر  27  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

تہران،27اکتوبر:ایران کی مسلح افواج کے چیف آف اسٹاف، میجر جنرل عبدالرحیم موسوی نے کہا ہے کہ اسرائیلی لڑاکا طیاروں نے عراق کی فضائی حدود کا استعمال کرتے ہوئے ایران پر “واضح اور غیر قانونی” حملہ کیا۔عرب میڈیا کے مطابق ایرانی آرمی چیف کا کہنا ہے کہ اسرائیلی فضائیہ نے امریکی فوج کے کنٹرول میں موجود عراقی فضائی حدود سے 100 کلومیٹر کے فاصلے سے ایران کی سرحدوں کے قریب طویل فاصلے تک مار کرنے والے میزائل داغے۔انہوں نے بتایا کہ ان میزائلوں میں ہلکے وار ہیڈز تھے، جن کا حجم ایرانی بیلسٹک میزائلوں کے وار ہیڈز کا پانچواں حصہ تھا۔ یہ میزائل ایران کے سرحدی علاقوں ایلام، خوزستان اور تہران کے گرد و نواح میں مختلف ریڈار اسٹیشنوں کو نشانہ بنانے کیلیے داغے گئے تھے۔