تاثیر 27 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
جموں, 27 اکتوبر:جموں و کشمیر پولیس دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ہمیشہ صف اول میں رہی ہے اور اس عزم کو پورے جوش و خروش سے نبھاتی آئی ہے۔ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل پولیس جموں آنند جین نے اتوار کے روز کہا کہ پولیس نے دہشت گردی کے خلاف متعدد معرکوں میں بہادری سے مقابلہ کیا ہے اور کئی جوانوں نے اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کیا ہے۔
جین نے کہا کہ آج ہم اپنے ان شہیدوں کی عظیم قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔ ان کی جدوجہد اور ایثار ہمارے عزم کو مضبوط بناتے ہیں کہ ہم اپنے لوگوں کی حفاظت کے لیے ہر ممکن اقدامات کریں گے۔انہوں نے مزید کہا کہ جموں میں جاری تہوار کے دوران عوام کے تحفظ کو یقینی بنانے کے لیے جامع حفاظتی اقدامات کیے گئے ہیں اور سیکورٹی فورسز چوکنا ہیں۔جین نے اس موقع پر جموں میں شہید پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے نکالی گئی بائیک ریلی کی قیادت کی۔ ا