تاثیر 28 اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
رام گڑھ، 28 اکتوبر: رام گڑھ اسمبلی سیٹ سے اے جے ایس یو امیدوار سنیتا چودھری نے پیر کو اپنا پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس دوران گرڈیہ کے ایم پی چندر پرکاش چودھری، ہزاری باغ کے ایم پی منیش جیسوال، ایم ایل اے لمبودر مہتو ان کے ساتھ موجود تھے۔
پرچہ نامزدگی داخل کرنے کے بعد سنیتا چودھری نے کہا کہ انہوں نے ضمنی انتخاب بھاری اکثریت سے جیتا ہے۔ اس بار وہ ریکارڈ ووٹوں سے الیکشن بھی جیتیں گی۔ عوام کا آشیرواد انہیں حاصل ہے ۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ ڈیڑھ سال میں انہوں نے تعلیم، صحت اور ترقی کے مسائل پر کئی اہم اقدامات کئے ہیں۔ عوام میں ان کے ذریعہ کیا گیا کام خدمت خلق کے جذبے کو اجاگر کر رہا ہے۔ اس سے پہلے ان کے شوہر چندر پرکاش چودھری بھی یہاں سے ایم ایل اے اور وزیر رہ چکے ہیں۔ انہوں نے اس پورے علاقے میں ترقی بھی کی ہے۔ ان تمام مسائل پر رام گڑھ کے لوگوں نے اپنی الگ رائے بنائی ہے۔ اس بار انہیں یقین ہے کہ وہ ریکارڈ تعداد میں ووٹ لے کر اپنی جیت درج کرائیں گی۔

