آئرلینڈ حکومت نے اسرائیل کے’انروا‘ پر پابندی کے فیصلہ کوتباہ کن اور شرم ناک قرار دیا

تاثیر  29  اکتوبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

لندن،29اکتوبر:آئرلینڈ کی حکومت نے عالمی برادری پر زور دیا ہے کہ وہ اسرائیل کی جانب سے غزہ کی پٹی میں انروا ایجنسی کو کام سے روکنے کی مذمت کرے اور اس اقدام کے خلاف کھڑی ہو جائے۔انروا فلسطینی پناہ گزینوں کی امداد کے لیے اقوام متحدہ کی ایجنسی ہے۔ایک برطانوی نیوز ایجنسی کے مطابق آئرش وزیر اعظم سیمون ہیرس اور نائب وزیر اعظم مچل مارٹن نے انروا ایجنسی کے خلاف اسرائیل کی مہم پر اپنی مخالفت کا اظہار کیا ہے۔ دونوں شخصیات نے اسرائیلی فیصلے کے نتائج بالخصوص غزہ میں محصور شہریوں کے لیے محدود امداد پر اثرات کے حوالے سے تشویش کا اظہار بھی کیا۔