تاثیر 01 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
فریدآباد، یکم نومبر:ایک طرف جہاں جمعرات کی رات لوگ دیوالی کا تہوار منا رہے تھے، وہیں چوروں نے اس کا بھی فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک موبائل شاپ کا شٹر توڑ کر لاکھوں مالیت کے موبائل چوری کر لیے۔ دکان کے مالک نتن شرما نے بتایا کہ جب وہ صبح اپنی دکان کھولنے پہنچے تو دیکھا کہ دکان کا شٹر ٹوٹا ہوا تھا۔ اس نے فوری طور پر 112 پر ڈائل کیا اور پولیس پر الزام لگایا کہ اطلاع دینے کے بعد بھی ڈیڑھ گھنٹے تک کوئی پولیس اہلکار نہیں پہنچا۔ تھانے سے صرف ایک کانسٹیبل آیا، اسے ٹوٹا ہوا شٹر دکھایا گیا اور اس کے سامنے شٹر کھولا گیا۔ اس کے بعد میں اندر گیا تو دیکھا کہ دکان کے اندر رکھے تمام مہنگے فون وہاں سے غائب تھے۔ جب سی سی ٹی وی چیک کیا گیا تو دو لوگ دکان میں داخل ہوئے تھے اور تمام موبائل فون سفید پلاسٹک کے ڈبے میں رکھے ہوئے تھے۔ چور سوئفٹ کار میں آئے تھے۔