سیتامڑھی ( مظفر عالم)
ضلع سیتامڑھی کے بلاک ڈمرا کے مدرسہ اسلامیہ تجوید القرآن بریارپور کے صدر المدرسین حضرت مولانا بشیر احمد قاسمی مورخہ 31 اکتوبر 2024 بروز جمعرات کو اپنی ملازمت سے سبکدوش ہوگۓ اس موقع پر مدرسہ ہٰذا کے اساتذہ وملازمین وانتظامیہ نے ایک الوداعی تقریب کیا جس میں بستی وقرب وجوار سے تشریف لائے ہوۓ مہمان خصوصی نے اپنی تاثرات پیش کیا تنظیم ایم ڈی او سیتامڑھی نے حضرت مولانا کو پانچوں پوشاک بطورِ وداعیہ پیش کیا جس میں ٹیم ایم ڈی او سیتامڑھی کے الحاج ماسٹر محمد اشرف علی نے اپنے خطاب میں فرمایا کہ میں مولانا بشیر احمد قاسمی کی چالیس سالہ خدمات سے بے حد متاثر ہواہوں جس کو بیاں نہیں کیا جا سکتاہے وہیں ٹیم ایم ڈی او سیتامڑھی کے سکریٹری جناب حافظ مولانا محمد تنویر احمد شمسی نے دورانِ خطاب فرمایا کہ آج سے تین سال قبل اکتوبر کے ماہ میں سبکدوش استاد کے ہی صدارت میں ضلع تنظیم ایم ڈی او کی تشکیل عمل میں آئی تھی اور اکتوبر کے 31 ویں تاریخ کو ملازمت سے سبکدوش ہورہے ہیں جس کو لے کر ضلع کی تنظیم نے حضرت کے ریٹائر ہونے سے ایک دن قبل ہی تنخواہ کی ادائیگی کراکر بہترین انداز میں وداعیہ پیش کیا ہے مدرسہ ہٰذا کے سکریٹری مولانا فضیل احمد نے بھی حضرت والا کی خدمات کو سراہا اور گزارش کیا کہ آپ تو محکمۂ تعلیم کے کاغذ سے ریٹائر کئے ہیں ہم سب چاہتے ہیں کہ آپ مزید خدمت انجام دیں صدر مدرسہ حاجی ریاض نے بھی مولانا کا بے حد مقبول بخش زندگی کے لیۓ شکریہ ادا کیا نظامت کے فرائض مولانا محفوظ الرحمان قاسمی مدرس مدرسہ ہٰذا نے انجام دیانومنتخب انچارج صدر المدرسین مولانا ارشد قاسمی ، حافط جلال الدین ، حافظ محفوظ عالم، ماسٹر محمد جمال اصغر فیضی عرف چاند نے بھی مولانا موصوف کو ٹوپی وعطر بطورِ ہدیہ تبریک پیش کیا شرکاء میں حافظ شرف عالم بریارپوری، قاری توقیر عالم ثاقبی بانی وناظم جامعہ اسلامیہ تحفیظ القرآن بریارپور ، حافظ عبد اللہ ، ڈاکٹر محمد انیس وغیرہ شامل ہیں