تاثیر 03 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 3 نومبر 2024 کو محکمہ اطلاعات و تعلقات عامہ کی ہدایات کے مطابقشہر کے مختلف چوراہوں، بس اسٹینڈ، ریلوے اسٹیشنوں، چھٹھ گھاٹ پر چائلڈ لیبر کی روک تھام کیلئے نکڑ ناٹک کا انعقاد کیا گیا جہاں فنکاروں نے گیت، ناٹک اور طنزیہ کلمات کے ذریعے یہ پیغام دیا کہ چائلڈ لیبر قابل سزا جرم ہے اور ایکٹ کی دفعات کے مطابق 14 سال سے کم عمر کے بچوں کو کام پر رکھنا یا مزدوری کرانا ممنوع ہے ۔ چائلڈ لیبر ایک سماجی برائی ہے جسے ہمیں ہر قیمت پر ختم کرنا ہوگا ۔ فنکاروں نے اپنے ناٹک کے ذریعہ بتایا کہ بچوں کو تعلیم حاصل کرنے کا حق ہے، انہیں اسکے حق سے محروم نہ کیا جائے، انہیں مزدور نہ بنایا جائے ۔ جہاں چائلڈ لیبر کے خاتمے اور بچوں کو تعلیم کے دھارے سے جوڑنے کی اپیل کی گئی اور کہا گیا کہ بچوں کو پڑھنا، کھیلنا اور اپنی شناخت بنانے کا پورا پورا حق ہے جو انھیں ملنا چاہئے ۔