دھولا کنواں میں غیر قانونی اسلحہ برآمد، پولیس نے 5 ملزمان کو گرفتار کیا

تاثیر  03  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

ناہن، 03 نومبر: ہماچل پردیش کے سرمور ضلع میں پولیس نے غیر قانونی ہتھیاروں کی برآمدگی کے سلسلے میں پانچ افراد کو گرفتار کیا ہے۔ یہ کارروائی دھولہ کنواں میں کرائے کے کمرے میں چھاپے کے دوران کی گئی جہاں سے پولیس نے 20 زندہ کارتوس اور ایک پستول برآمد کیا۔ پولیس نے تمام ملزمان کے خلاف آرمس ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کر لیا ہے اور معاملے کی مزید تفتیش جاری ہے۔
تھانہ ماجرہ کی ٹیم کو خفیہ اطلاع ملی تھی کہ میر قاسم نامی شخص ساکنمیلس پوسٹ آفس ماجرہ تحصیل پاونٹہ صاحب اپنے کرائے کے کمرے میں غیر قانونی اسلحہ رکھے ہوئے ہے۔ اطلاع ملتے ہی پولیس نے فوری کارروائی کرتے ہوئے میر قاسم کے کمرے پر چھاپہ مار کر تلاشی لی جس سے 20 زندہ کارتوس اور ایک پستول (میگزین کے ساتھ) برآمد ہوا۔ میر قاسم کو گرفتار کرکے عدالت میں پیش کیا گیا جہاں سے اسے 4 نومبر تک پولیس کی تحویل میں بھیج دیا گیا۔