تاثیر 04 نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن
نئی دہلی، 4 نومبر: صدرجمہوریہ دروپدی مرمو اور مرکزی وزیر داخلہ امیت شاہ نے پیر کو الموڑہ، اتراکھنڈ میں پیش آنے والے بس حادثے پر غم کا اظہار کیا ہے اور سوگوار خاندانوں کے ساتھ اظہار تعزیت کی ْ اپنے تعزیتی پیغام کو سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے صدر جمہوریہ ہندنے کہا،’الموڑہ کی خبر اتراکھنڈ میں سڑک حادثے میں خواتین اور بچوں سمیت کئی لوگوں کی موت دل کو دہلا دینے والی ہے۔ میں سوگوار خاندانوں کے تئیں اپنی گہری تعزیت کا اظہار کرتی ہوں اور زخمیوں کے جلد صحت یاب ہونے کی دعا کرتی ہوں۔‘‘ دوسری طرف مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے بھی الموڑہ بس حادثے پر غم کا اظہار کیا اور انسٹاگرام پر پوسٹ کیا، ’’الموڑہ، اتراکھنڈ میں جو حادثہ ہوا وہ بہت افسوسناک ہے۔ میں اس حادثے میں جان گنوانے والوں کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار کرتا ہوں۔ مقامی انتظامیہ زخمیوں کو فوری علاج فراہم کر رہی ہے۔ میں زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لییبھگوان سے پراتھنا کرتا ہوں۔‘‘