روہتاس ضلع یوم تاسیس میں بجٹ اخراجات گائیڈ لائن متعلق ڈی ڈی سی نے کی میٹنگ

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

سہسرام ( انجم ایڈوکیٹ ) آج مورخہ 5 نومبر 2024 کو ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر وجئے کمار پانڈے کی صدارت میں روہتاس کے یوم تاسیس سے متعلق ایک جائزہ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جسمیں ڈپٹی ڈیولپمنٹ کمشنر نے ضلع یوم تاسیس کے موقع پر پروگرام کیلئے بجٹ مختص کی ۔ پبلسٹی کمیٹی کیلئے ضلع پبلک ریلیشن آفیسر روہتاس کو بینر پوسٹر فولڈنگ کرنے اور سوشل میڈیا کے ذریعہ تشہیر کیلئے ہدایت دی گئی ۔
 ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر کو ہدایت دی گئی کہ وہ پربھات پھیری کا اہتمام کریں جو کہ مورخہ 9 نومبر کو صبح 7 بجے سے منعقد ہونا ہے ۔ فضل گنج اسٹیڈیم سہسرام میں ہی 9 نومبر صبح 10 بجے شروع ہونے والے ثقافتی پروگرام کا بھی جائزہ لیا گیا اور پورے پروگرام کی ذمہ داری ڈسٹرکٹ آرٹ اینڈ کلچر آفیسر روہتاس کو دی گئی ۔ فوٹوگرافی مقابلے کیلکے ڈسٹرکٹ آرٹ کلچر آفیسر کو ہدایت کی گئی ‌۔ ریل اور دستاویزی مقابلے کیلئے ڈسٹرکٹ انفارمیشن اینڈ لائزن آفیسر کو ہدایت کی گئی ۔ ڈسٹرکٹ سپورٹس آفیسر کو ہدایت کی گئی کہ وہ منی میراتھن کا انعقاد کریں جو 10 نومبر کو صبح 7 بجے منعقد ہونا ہے ۔ 10 نومبر کو دوپہر 2:30 بجے سے مشاعرہ اور ثقافتی پروگرام بھی منعقد کیا جانا ہے جس کیلئے ڈسٹرکٹ آرٹ کلچر آفیسر کو ہدایات جاری کر دی گئیں ۔ خواتین کیلئے میوزیکل چیئر مقابلہ بھی منعقد کیا جانا ہے اسکے لئے ڈی پی او آئی سی ڈی ایس کو ہدایت کی گئی کہ اس میں زیادہ سے زیادہ خواتین کی شرکت کو یقینی بنایا جائے ۔ میونسپل کارپوریشن کے افسران کو صاف صفائی متعلق ہدایات دی گئیں ۔ باقی کام جیسے ٹینٹ، پنڈال، اسٹال کی تمام تیاریاں ضلع نظارت برانچ کو کرنے کی ہدایت کر دی گئی ہے ۔