وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے باشندگان بہار کو چھٹھ کی دی مبارکباد

تاثیر  05  نومبر ۲۰۲۴:- ایس -ایم- حسن

پٹنہ5نومبر: چھٹھ پوجا بہار میں منائے جانے والے سب سے اہم تہواروں میں سے ایک ہے۔ اس موقع پر وزیر اعلیٰ نتیش کمار نے چھٹھ تہوار کی تیاریوں کے سلسلے میں کل شام دیگھا اور جے پی سیتو گھاٹ کا جائزہ لیا۔ وزیراعلیٰ نے صفائی اور سیکورٹی کی صورتحال کو بھی دیکھا اور گنگا ا ?رتی کا افتتاح کیا۔ وزیر اعلیٰ نے لوک آستھا کے چار روزہ تہوار چھٹھ کے موقع پر ریاست اور ہم وطنوں کو مبارکباددی ہے۔وزیر اعلیٰ نے کہا ہے کہ لوک آستھا کا یہ عظیم تہوار خود نظم و ضبط کا تہوار ہے ، جس میں لوگ روحانی تزکیہ اور پاکیزہ ذہن کے ساتھ غروب ہونے اور چڑھتے ہوئے سورج کو ارگھیہ پیش کرتے ہیں۔ لوک آستھا کے عظیم تہوار چھٹھ کے موقع پر وزیر اعلیٰ نے بھگوان سے ریاست کی ترقی ، خوشی ، خوشحالی ، امن اور ہم ا?ہنگی کے لیے دعا کی ہے۔ ریاست کے لوگوں سے اپیل کی گئی ہے کہ وہ اس عظیم تہوار کو باہمی محبت ، باہمی ہم ا?ہنگی اور امن کے ساتھ منائیں۔واضح ہو کہ یہ تہوار نہائے۔ کھائے سے شروع ہوتا ہے ، جو کارتک شکلا پاکش کی چترتھی تاریخ کو منایا جاتا ہے۔ اس کے بعد اس کا اختتام پنچمی تیتھی پر کھرن ، ششتھی پر چھٹھ پوجا اور سپتمی تیتھی پر اوشا ارگھیہ کے ساتھ ہوتا ہے۔